15 جولائی، 2024، 7:36 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85539972
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے نگراں وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

15 جولائی، 2024، 7:36 PM
News ID: 85539972
ایران کے نگراں وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

نیویارک – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی اب سے تھوڑی دیر قبل نیویارک کے جان ایف کنیڈی ایئر پورٹ پہنچ گئے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی پیرکو فلسطین کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویاریاک پہنچ گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی، فلسطین کے بارے میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے علاوہ، کثیر جہتی رجحان کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

 نیویارک پہنچنے پر اقوام متحدہ میں اسلامی  جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی اور ان کے ہمراہ نیویارک جانے والے وفد کا استقبال کیا۔  

سلامتی کونسل کے دونوں اجلاس روس کے وزیر خارجہ سرگئ لاؤروف کی صدارت میں ہوں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت روس سلامتی کونسل کا چيئر مین ہے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .