9 جولائی، 2024، 10:30 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85534841
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں اسکول پر صیہونی حملہ /  25 فلسطینی شہید

تہران (ارنا) صیہونی فوج نے جنوبی غزہ پٹی کے ایک اسکول پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 25 افراد شہید ہوئے ہیں۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ وحشی صیہونی فوج نے مشرقی خانیونس میں عبسان نامی قصبے میں واقع العودہ اسکول کو نشانہ بنایا۔

 اس اسکول میں فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر تھے۔

 اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں اب تک 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اس حملے سے قبل غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 38 ہزار 243 تک ہوجانے کا اعلان کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .