غزہ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کے روز غاصب صیہونی فوج نے النصیرات کیمپ میں ایک قتل عام میں 14 خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 17 افراد کو شہید کر دیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی فوج کے جنگي طیاروں نے غزہ کے مغرب میں حمید اسٹریٹ پر واقع ابوالمعزہ کے گھر پر بمباری کی۔
قابض فوج نے طولکرم شہر کے نورشمس کیمپ میں گھروں، دکانوں اور طبی مراکز پر حملے کرکے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔
غزہ کے ہسپتال کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ پٹی پر منگل کے روز غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے
آپ کا تبصرہ