5 اکتوبر، 2024، 5:24 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85618475
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ اور لبنان کی حمایت میں برطانوی عوام کا احتجاج

لندن - ارنا - فلسطین کے دسیوں ہزار حامیوں نے اس ہفتہ کے روز وسطی لندن کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے  غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی بربریت  کی مذمت کی اور ان علاقوں کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

غزہ کے خلاف جنگ کی پہلی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی اس احتجاجی ریلی میں شرکاء نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور غزہ و لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اس مظاہرے میں مختلف مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے فلسطین اور لبنان کے  پرچم اٹھائے  تھے اور "قبضہ ختم کرو"، "فلسطین کو آزاد کرو" اور "لبنان پر حملہ بند کرو"  جسیے نعرے لگا رہے تھے۔

 مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز بھی تھے جن پر انصاف کرنے، نسل پرستی کے خاتمے اور جنگ کے فوری خاتمے  کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین سب سے پہلے لندن کے وسط میں واقع "رسل" اسکوائر پر جمع ہوئے اور فلسطین ولبنان کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف مارچ کیا۔ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے برطانیہ میں میں فلسطینی حامیوں کی یہ 20ویں احتجاجی  ریلی تھی۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .