اصغر جہانگیر نے ہفتے کے روز ایک خصوصی پریس کانفرنس میں لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امام (رح) اور رہبر انقلاب کے پیروکار ملک اور قومی مفادات کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کریں گے اور دشمن اپنے کرتوتوں پر پچھتائے گا۔
جہانگیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کو ایک سال ہونے والا ہے، ٹھیک ایک سال پہلے فلسطینی قوم نے اپنے حق کا دفاع شروع کیا اور اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ صیہونی حکومت کی زندگی لمحہ بہ لمحہ کم ہورہی ہے اور غزہ کی فتح قریب ہے۔ اگرچہ اس دوران غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشی گری اور جرائم جاری ہیں لیکن ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ بلند مقاصد کے حصول کے لیے قیمت چکانا پڑتی ہے۔
عدلیہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ہم خطے میں اس غاصب صیہونی حکومت جیسے سرطانی ٹیومر کی مکمل تباہی دیکھیں گے (انشا اللہ)۔
آپ کا تبصرہ