26 جون، 2024، 5:21 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85520944
T T
0 Persons

لیبلز

 صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مقبوضہ فلسطین کے 50 علاقوں میں مظاہرے

تہران – ارنا – صیہونیوں نے آج بدھ کو صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مقبوضہ فلسطین کے 50 سے زائد علاقوں میں مظاہرے کرکے فسلطین کے استقامتی محاذ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج بدھ کو مقبوضہ فلسطین کے 50 سے زائد علاقوں میں  صیہونی وزير اعظم بن یامین نتن یاہو  کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق اسی طرح کے مظاہرے امریکا کے شہر نیویارک میں بھی کئے جارہے ہیں۔  

 ان مظاہروں میں شرکت کرنے والوں نے غزہ کے خلاف جنگ بند کرنے اور استقامتی فلسطینی محاذ کے ساتھ جںگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔   

ان مظاہروں کے دوران ایک صیہونی جنگی قیدی کے باپ نے کہا ہے کہ نتن یاہو کی ترجیح یہ ہے سبھی جنگی قیدی حماس کی قید میں ہی مرجائيں لیکن وہ خود وزیر اعظم کے عہدے پر باقی رہیں۔

یاد رہے کہ تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف روزآنہ کی بنیاد پر مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں ان مظاہروں کے دوران اب تک کئ بار مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوچکا ہے۔

پیر کی رات جنگی قیدیوں کے لواحقین نے صیہونی وزير اعظم نتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کرکے مطالبہ کیا کہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جلد سے جلد کیا جائے۔   

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .