بدھ کی شب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور پولینڈ کے ان کے ہم منصب رادوسلاو سیکورسکی نے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال
سید عباس عراقچی نے ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور تعاون پر مبنی نقطہ نظر پر کاربند اور اس کے ساتھ ہی ہر صورت حال کے لئے تیار بھی رہا ہے۔
پولینڈ کے وزیر خارجہ نے سفارتی تعلقات کی 550 سالہ تاریخ اور ایران اور پولینڈ کے درمیان امن معاہدے کی تقریباً 100 سالہ تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو دوستانہ قرار دیا اور ایٹمی معاملے سمیت ایران و یورپی یونین کے درمیان تمام مسائل کے حل کی امید ظاہر کی۔
آپ کا تبصرہ