اے سی ڈی اجلاس میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال جاری ہے، مہدی صفری

تہران(ارنا) اقتصادی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایشیا کوآپریشن ڈائيلاگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مشرق وسطی کے خطے کے سیاسی، اقتصادی اورعسکری مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

مہدی صفری نے اے سی ڈی اجلاس کے آغاز پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس دوطرفہ تجارتی اور صنعتی تعاون کے فروغ  اور خاص طور پر چین یورپ راہداری کے حوالے سے انتہائی ہم ثابت ہوگا۔ 

اقتصادی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ  اجلاس میں شریک غیر ملکی وفود نے قائم مقام وزیر خارجہ کے ساتھ متعدد دوطرفہ ملاقاتیں کی ہیں جو کہ ایران کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے بہت موثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم، برکس اور یوریشیا کے رکن ممالک بھی شریک ہیں۔

مہدی صفری نے کہا کہ اس اجلاس کے دوران اور اس کے سائیڈلائن پر مشرق وسطیٰ کے علاقے کے سیاسی، اقتصادی اور عسکری مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مذاکرات کا مقصد خطے میں امن قائم کرنا اور ممکنہ بحرانوں کی روک تھام کرنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .