پاکستانی پولیس کے مطابق داعش، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر ممنوعہ تنظیموں کے 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گيا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا ہےکہ یہ مشتبہ افراد ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے لیکن انہیں ناکام بنا دیا گيا۔
پاکستان کے سیکوریٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں 152 خفیہ آپریشن چلایا گیا جس کے دوران بہت سے اسلحے اور سازو سامان برآمد کئے گئے۔
یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب پاکستان و افغانستان کے درمیان کشیدگي میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام آباد پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کا ذمہ دار تحریک طالبان کو قرار دیتا ہے۔
انسداد دہشت گردی سیل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پنجاب میں دہشت گردانہ حملے کی سازش تیار کی تھی اور اہم تنصیبات و شخصیات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
آپ کا تبصرہ