اقوام متحدہ ( ارنا ) خوراک سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے "میشل فخری" نے کہا کہ اسرائیل پر اقتصادی اور سیاسی پابندیاں عائد کیے جانے کی ضرورت ہے۔
میشل فخری نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں موجودہ بھوک تاریخ کی سب سے بڑی بھوک ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل نے اکتوبر میں غزہ کو بھوک سے مارنے کی مہم شروع کی تھی اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس علاقے کے بچے بھوک سے جان دے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ "بین الاقوامی آزاد ماہرین غزہ میں موجودہ واقعات کو نسل کشی سمجھتے ہیں۔"
فخری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اب ہمیں غزہ کے لیے جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ حکومتوں پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ انسانی تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت دیں۔
اقوام متحدہ کے رپورٹر نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو اپنے مصائب و آلام کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ