13 جون، 2024، 12:13 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85507997
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کی حکومت: قحط تباہ کن سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تہران(ارنا) ایک سرکاری عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا کہ پٹی کے شمال میں قحط تباہ کن سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مذکورہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خوراک ختم ہو چکی ہے اور قحط کی وجہ سے سینکڑوں بچے اور مریض موت کے خطرے  سے دوچار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ بین الاقوامی ادارے اسرائيل کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں اور اپنا کردار ادا نہیں کر رہے۔  

ادھر غزہ کے میئر نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے محاصرے اور مناسب خوراک کی کمی کے نتیجے میں غزہ کے شمال میں قحط پھیل رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .