11 جون، 2024، 5:41 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85504873
T T
0 Persons

لیبلز

لاؤروف: برکس قومی کرنسیوں کی ادائگی کا سسٹم تیار کررہی ہے

ماسکو- ارنا- روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ برکس کے وزرائے خارجہ باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں میں ادائگی  کے سسٹم پر کام کررہے ہیں

ماسکو- ارنا- روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ برکس کے وزرائے خارجہ باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں میں ادائگی  کے سسٹم پر کام کررہے ہیں

 ارنا کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے شہر نیزنی نووگورود میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 2023 کے جوہانسبرگ اجلاس کے فیصلوں بالخصوص بین الاقوامی مالیاتی سسٹم میں اصلاح اور باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں میں ادائگی کا سسٹم تیار کیا جارہا ہے۔

 سرگئی لاؤروف نے اسی کے ساتھ کہا کہ نقل و حمل   سے متعلق روس کے مجوزہ فارمولے، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے لئے رابطہ گروپ تشکیل دینے اور نیوکلیئر میڈیسن کے میدان میں تعاون کے لئے ایک ورکنگ گروپ اور میڈیکل ایسو سی ایشن تشکیل دینے پر بھی کام ہورہا ہے۔   

لاؤروف: برکس قومی کرنسیوں کی ادائگی کا سسٹم تیار کررہی ہے

انھوں نے کہا کہ روس اور  دنیا کے اکثر ممالک حکومتوں کے درمیان  مساوات اور طاقت کے توازن پر استوار نئے عالمی نظام کے حق میں ہیں۔

 روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بتایا کہ دنیا میں تبدیلی اور نیا عالمی نظام وجود میں لانے کے لئے برکس پیشقدم ہے اور اس کے عالمی کردار میں اضافہ ہوگا۔ 

 روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ بین الاقوامی تغیرات نے مغرب کے چہرے سے نقاب ہٹادی ہے اور یہ بات سب کے لئے عیاں ہوگئی ہے کہ مغرب دنیا پر اپنا مخصوص نظام مسلط کرنا چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اپنا تسلط باقی رکھنے اور کثیر قطبی نظام کی تشکیل  کا عمل کند کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ 

 روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ (مغربی حکام) اقتصادی مسائل سے اسلحے کے طور پر کام لے رہے ہیں اور پابندیوں اور مالیاتی باجگیری کے ذریعے آزاد ملکوں کے ترقیاتی منصوبوں کو متاثر کرنے اور ان کے اپنے تجارتی حلیفوں کے انتخاب کے حق کو سلب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

لاؤروف: برکس قومی کرنسیوں کی ادائگی کا سسٹم تیار کررہی ہے

یاد رہے کہ روس کے شہر نیزنی نوو گورود میں پیر کو برکس کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہوا ۔ اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی کی سربراہی میں شرکت کی ہے۔ سعودی عرب نے اس نشست میں شرکت نہیں کی ہے۔ 

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .