ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ برکس اجلاس میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئے

ماسکو(ارنا) قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے روس کے شہر نیژنی نوگورود پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

علی باقری نے بتایا کہ منگل کو ترقی پذیر ممالک کے گروپ کو میٹنگ میں شامل کیا جائے گا، جو انتہا اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام برکس کے دیگر ممالک میں اپنی سرگرمیوں کے دائرہ  بڑھانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کے بعد برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ پہلا اجلاس ہے اور ہم اس میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے  دوطرفہ ملاقاتوں بھی کریں گے جس میں باہمی تعاون نیزعلاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے مشاورت کی  جائے گی۔

ایران قائم مقام وویر خارجہ نے کہا کہ برکس میں ایران کی  شمولیت شہید آیت اللہ رئیسی اور شہید امیرعبداللہیان کوششوں کا نتیجہ ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .