8 جون، 2024، 7:21 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85502466
T T
0 Persons

لیبلز

النصیرت کیمپ کے شہداء کی تعداد 210 ہوگئی

تہران (ارنا) غزہ کے وسط میں واقع النصیرت کیمپ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 210 ہو گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے بتایا ہے کہ غزہ میں واقع النصیرت کیمپ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 210 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 400 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

آج  بروز ہفتہ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ اور دیگر علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں سیکڑوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نبیل ابوردینہ نے بتایا کہ فلسطینی قوم کے خلاف روزانہ خونی قتل عام کا سلسلہ، جس میں تازہ ترین قتل عام النصیرت کیمپ میں ہوا، فلسطینی قوم کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی طرف سے ہونے والے قتل عام کی ذمہ دار مکمل طور پر امریکی حکومت ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .