5 جون، 2024، 7:52 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85499968
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حملوں کے آغاز سے اب تک لبنان میں 400 لوگوں کی شہادت

تہران – ارنا – لبنان کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد صیہونی حکومت کے حملوں میں 400 لبنانی شہید اور 603 زخمی ہوئے ہیں

ارنا نے لبنانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کے حملوں میں ایک ہزار سے زیادہ لبنانی شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کے علاوہ تقریبا 94 ہزار عام شہری بے گھر ہوئے ہیں۔

 انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے لبنان کے 17 شہروں اور قصبوں پر حملے میں ممنوعہ سفید فاسفورس کے بم اور گولے برسائے ہیں جن کے  استعمال پر پابندی ہے۔

 انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے فاسفورس بموں اور گولوں  کے استعمال سے عام شہریوں کی جان خطرے میں ڈالی اور بہت سے لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ سفید فاسفورس ایک کیمیائی مادہ ہے جس کو غیر قانونی طور پر توپ کے گولوں، بموں اور میزائلوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس خطرناک مادے کے آکسیجن سے ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھتی ہے اور اس مادے کے حامل بموں گولوں اورمیزائلوں کا نشانہ بننے والا جل کرجاں بحق ہوجاتا ہے اورزندہ بچ جانے کی صورت میں پوری زندگی شدید تکلیف میں گزارتا ہے۔         

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .