رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای نے شہید صدر رئیسی جیسے ہمہ جہت صدر کے کھو جانے کو مشکل قرار دیا اور کہا کہ اس نقصان کے باوجود ملک کی پیشرفت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور ایران و قطر کے درمیان اعتماد کا وہی جذبہ جو شہید رئیسی کے دور میں موجود تھا عبوری صدر محمد مخبر اسے جاری رکھیں گے.
رہبر انقلاب اسلامی نے خطے کے حالات اور استحکام اور امن کو تباہ کرنے کے لیے دشمنوں کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ خطے کے ممالک کے پاس ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
اس ملاقات میں قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران اور قطر کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
آپ کا تبصرہ