حماس کی جانب سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ حماس تنظیم ایران کے صدر آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ حادثے کی خبر پر انتہائی تشویش اور پریشانی کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔
حماس کے بیان میں آیا ہے کہ اس دردناک اور ناگوار حادثے پر رہبر انقلاب، حکومت اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد کو اپنے حفظ و امان میں اور ایران کے عزیز عوام کو ہر طرح کی پریشانی اور نقصان سے دور رکھے۔
حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اس وقت نائب صدر اور کئی وزیر تبریز شہر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ کا اجلاس بھی آج منعقد ہوا اور ملک کے معاملات اور حادثے کی آخری صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آپ کا تبصرہ