18 مئی، 2024، 3:03 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85481127
T T
0 Persons

لیبلز

برکس کا مضبوط ہونا، منصفانہ عالمی نظام کے مترادف: نائب وزیر خارجہ علی باقری

ماسکو/ ارنا- ایران کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری نے کہا ہے کہ برکس رکن ممالک، باہمی تجارت میں ڈالر سے وابستگی کم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

کازان فورم میں ایک پریس کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹر علی باقری نے برکس تنظیم کے مشترکہ زر مبادلہ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برکس رکن ممالک ڈالر سے اپنی وابستگی کم کرنے کے لئے ایک طریقہ کار پر گفتگو کر رہے ہیں اور ان ممالک کے ماہرین کی گفتگو اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ برکس کا استحکام منصفانہ عالمی نظام کا راستہ ہموار کردے گا۔

نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری نے ایران اور روس کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ تہران اور ماسکو کا تعاون کسی بھی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، بلکہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور علاقائی امن و استحکام کی ضمانت فراہم کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اور روس کا تعاون شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس گروپ کے تحت بھی جاری رہے گا۔

ڈاکٹر علی باقری نے شمال-جنوب کوریڈور کے لئے، دونوں ممالک کے سفارتی اور سیاسی حکام کی کوششوں کو بھی سراہا اور بتایا کہ بہت جلد اس بین الاقوامی منصوبے کے حقیقی اور شاندار نتائج منظر عام پر آئیں گے۔

مذکورہ پریس کانفرنس میں، ڈاکٹر علی باقری، روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی اور کازان میں ایران قونصل جنرل داؤد میرزاخانی نے شرکت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .