10 مئی، 2024، 10:03 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85471894
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی ایئر بیس پر عراق کے اسلامی استقامتی  گروہ کا حملہ

تہران – ارنا – عراق کی النجبا اسلامی استقامتی تنیظیم نے جمعے کی صبح مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ایک ایئر بیس پر حملے خبر دی ہے۔

 المیادین کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کی النجبا نامی اسلامی استقامتی تنظیم نے اعلان  کیا ہے کہ اس کے فوجی یونٹ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر صیہونی حکومت کے ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

اس سے تھوڑی ہی دیر پہلے عراق کے مذکورہ  اسلامی استقامتی گروہ نے مقبوضہ فلسطین میں طبریا جھیل کے شمال میں صیہونی فوج کے الیفالط اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔

 عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اپنی گزشتہ کارروائیوں میں خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ پر صیہونی حملے جاری رہے تو غاصب اسرائیلی حکومت کے مراکز پر اس کے حملے بھی جاری رہیں گے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .