فلسطینی تنظیموں کا اجلاس جلد ہی چین میں منعقد ہوگا، سینیئر حماس رہنما کا اعلان

تہران (ارنا) حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے اتوار کی شب اعلان کیا ہے کہ فلسطینی تنظیموں کا اجلاس جلد ہی چین میں منعقد ہوگا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کے حوالے سے ارنا کے رپورٹ کے مطابق، ابو مرزوق نے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد، امریکہ حماس کے ساتھ بات چیت کے بارے میں دنیا کے دیگر ملکوں کو دھمکاتا رہا ہے جبکہ خود پوری طرح سے اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ دنیا میں اور بھی طاقتیں موجود ہیں اور ہم سے  مسلسل رابطے میں ہیں جن میں سے ایک چین بھی ہے اور  فلسطینی قوم کے ساتھ چین کے تاریخی تعلقات ہیں۔

حماس کے سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد کے عمل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنا دراصل فلسطینی قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

ابو مرزوق نے مزید کہا کہ غزہ کے واقعات نے پوری دنیا کو صیہونی ریاست کا اصلی چہرہ دکھا دیا جبکہ امریکہ کی وجہ سے سلامتی کونسل اسرائیل کو پابند بنانے والی کوئی بھی قرارداد پاس کرنے قاصر ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .