2 مئی، 2024، 12:46 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85464298
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائیلی نوجوان، اسرائيل چھوڑ رہے ہيں، ہارتض

تہران-ارنا- عبرانی اخبار ہارتض نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی نوجوان اس وقت بے حد نا امید ہیں اور وہ اسرائیل سے نکلنے کا منصوبہ بنا رہے ہيں۔

اسرائيلی اخبار ہارتض نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائيل میں نوجوان اس وقت پوری طرح سے نا امید ہو چکے ہیں اور یہ گھر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، لکھا ہے: یہ اچانک پڑنے والے افتاد نہيں ہے بلکہ ایک عمل ہے اور اسرائيل اب محفوظ نہیں ہے اور انہيں اب حکومتی اداروں پر اعتماد نہيں رہا ۔

رپورٹ میں کہا گيا  ہے کہ اسرائيل نوجوان، یہاں سے جا رہے ہیں کیونکہ ان کی امید ختم ہو چکی ہے۔ وہ لوگ ریزرو فورس میں لازمی سروس کے بعد اور دوبارہ طلب کئے جانے سے پہلے ہی نا امید ہونے کی وجہ سے کہیں بھی جانے پر تیار ہيں، کوئی ایسا رہنما بھی نہيں کہ جو ان سے  اچھے مستقبل کا وعدہ کرے اور جنگ بھی طویل مدت تک جاری رہے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .