انہوں نے لکھا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے، ایٹمی مسائل اور دونوں فریقوں کے دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کی۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ یورپ کی جانب سے غزہ میں صیہونی جرائم کی حمایت کو بھی گفتگو کے دوران ناقابل قبول قرار دیا۔
نائب وزیر خارجہ نے اس سے قبل بھی یورپی ٹرائیکا سے گفتگو کے بارے میں بتایا تھا کہ ایٹمی معاملات اور پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں بعض تجاویز اور ان کی باریکیوں کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی باقاعدہ بحالی اور معاہدے کے حصول پر دونوں فریق ہم خیال تھے تاہم مناسب ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ