"مجاہدین تحریک" کے بیان میں آیا ہے کہ ایسی حالت میں کہ جب صیہونی حکومت جنین کیمپ پر بمباری کرکے مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام کے طاقت کے اقدار کو تباہ کر رہی ہے، فلسطینی انتظامیہ جنین کیمپ کا محاصرہ کرکے صیہونی دشمن کی خدمت میں مصروف ہے۔
مجاہدین تحریک کے بیان میں آيا ہے کہ صیہونی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ تمام فلسطینیوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس بیان میں محمود عباس کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عقل اور منطق کا استعمال کرتے ہوئے جنین کیمپ کے محاصرے اور فلسطینی مجاہدوں کو نشانہ بنانا ختم کرے۔
مجاہدین تحریک نے غرب اردن میں صیہونی دشمن کے خلاف کارروائیوں میں اضافے کی بھی اپیل کی ہے۔
اس بیان میں فتح تحریک کے عقلمند ارکان سے اپیل کی گئی ہے کہ محمود عباس کو فلسطینیوں کے خلاف اقدامات سے روک دیں۔
مجاہدین تحریک نے تمام فلسطینیوں سے دشمنوں کی سازشوں کے سامنے متحد ہوکر صیہونیوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی بھی اپیل کی ہے۔
آپ کا تبصرہ