ایران نے کسی کے بھی قتل کی منصوبہ بندی نہیں کی ہے: صدر مسعود پزشکیان

تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے این بی سی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زور دیکر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ ڈانلڈ ٹرمپ نہ کسی بھی اور شخص کے قتل کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔

این بی سی نیوز کے خصوصی پروگرام میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ " کیا ایران نے امریکہ کے دعووں کے مطابق، ڈانلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کی تھی؟ کیونکہ یہ اقدام سفارتکاری کے لیے ممکنہ خطرہ ہے" صدر مملکت نے کہا کہ یورپ اور علاقے میں بہت سے قتل ہوئے، کیا ان میں سے کسی میں بھی ایران ملوث تھا؟ کیا ایران سے اس کا تعلق تھا؟ ہرگز نہیں۔"

صدر پزشکیان نے زور دیکر کہا کہ جس چیز کو ٹرمپ کے خلاف سازش قرار دیا جا رہا ہے، وہ ایران سے دشمنی کے لیے اسرائیل اور بعض ممالک کی سازش ہے۔

صدر مملکت نے واضح کیا کہ ہمارا نہ ایسا ارادہ تھا نہ ہی مستقبل میں ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .