25 اپریل، 2024، 3:41 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85456794
T T
0 Persons

لیبلز

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے بارے میں برکس اجلاس شروع

ماسکو (ارنا) برکس کے نام سے مشہور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے رکن ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اور خصوصی نمائندوں کا اجلاس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے ایجنڈے کے ساتھ آج بروز جمعرات ماسکو میں شروع ہوگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا وفد نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی کی سربراہی میں اس اجلاس میں موجود ہے۔

روس، جو رواں سال (2024) برکس گروپ کی صدارت کررہا ہے، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے ایجنڈے کے ساتھ  اس سربراہی اجلاس کا میزبان ہے۔

اجلاس کا آغاز مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے امور کے لیے روسی صدر کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانف کی تقریر سے ہوا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .