ارنا کے سرکاری نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ اسلام آباد کے دوران، پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے صدر ایران کے سرکاری استقبال کی تقریب کے بعد، دونوں ممالک میں دوستی کی علامت کے طور پر صدر ایران نے میں پودا لگایا۔
رئیسی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان دو طرفہ خصوصی مذاکرات ہوں گے جس کے بعد وفد کے ارکان کے ساتھ مشترکہ مذاکرات ہوں گے۔
اس سفر میں ایران اور پاکستان کے مختلف سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کی 8 دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ