2024 کے آغاز سے پاکستان کے لیے ایران کی برآمدات میں ٪16 اضافہ

پاکستان کی منسٹری آف کامرس کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کے لیے ایران کی برآمدات ٪16 اضافے کے ساتھ 286 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان منسٹری آف کامرس کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں ایران کی پاکستان کو برآمدات کا حجم 200 ملین ڈالر سے کم تھا۔

موجودہ حکومت میں ایران سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

2020 میں تجارتی حجم 372 ملین ڈالر تھا جو 2023 میں 2.5 گنا اضافے کے ساتھ  944 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

مارچ 2024 میں ایران پاکستان کی درآمدات کا نواں ذریعہ تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .