11 اپریل، 2024، 12:49 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85441407
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے کشیدگی کم کرنے  کے لئے امریکا کی بالواسطہ درخواست ۔ رائٹرز کی رپورٹ

تہران – ارنا – رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا نے عرب ملکوں کے توسط سے، ایران سے صیہونی حکومت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی درخواست کی ہے۔

 ارنا کے مطابق رائٹرز نے آج جمعرات کو ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مشرق وسطی کے امور میں امریکا کے نمائندہ برتھ میک گرگ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور عراق کے وزرائے خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران سے کہیں کہ اسرائيل کے ساتھ کشیدگی کم کرے۔

 رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میک گرگ نے مذکورہ عرب وزرائے خارجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کے وزیر خارجہ سے رابطہ قائم کرکے انہیں یہ پیغام دیں کہ تہران تل ابیب کے ساتھ کشیدگی کم کرے ۔

  یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ پر امریکا اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت اور پشت پناہی سے صیہونی حکومت کے حملے  188 دن سے جاری ہیں، اب تک جنگ بندی کی تمام کوششیں بے نتیجہ رہی ہیں۔

 صیہونی حکومت نے اس درمیان عالمی برادری کے سکوت کے سائے میں، غزہ کے ساکنین اور فلسطینی عوام کے خلاف کسی بھی جرم سے دریغ نہیں کیا ہے۔

  غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے عیدالفطر کے جشن کے موقع پر بھی جاری رہے اور شہدائے غزہ کی تعداد 33 ہزار 482  اورصیہونی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 76 ہزار 49  ہوگئی ہوگئی ۔

 گزشتہ چھے مہینوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام ، غارتگری ، ان کے گھروں کی مسماری ، اسپتالوں کے  انہدام ، جنگی جرائم ، بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور عالمی امدادی کارکنوں پر حملے نیز اس علاقے کے عوام پر قحط اور بھوک مری مسلط کرنے میں کسی بھی غیر انسانی اور وحشیانہ اقدام سے دریغ نہیں کیا۔

 لیکن یہ غاصب حکومت اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہ کرسکی، استقامتی محاذ کے سپاہیوں کو نہ کمزور کرسکی، نہ ان کو محاصرے میں لے سکی اور نہ ہی انہیں جھکنے پر مجبور کرسکی جبکہ اپنے کھلے اور آشکارا وحشیانہ جرائم کی وجہ سے عالمی حمایت سے بھی محروم ہوگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .