فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوج نے اپنے جرائم کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 فلسطینی شہید اور 176 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی فوج کے 171 دنوں کے مسلسل حملوں کے بعد فلسطینی شہداء کی تعداد 32 ہزار 333 ہو گئی ہے۔
جبکہ اس عرصے کے دوران صیہونی حکومت کے حملوں کی وجہ سے 74,694 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ