صیہونی اخبار گلوبز کے مطابق، صیہونی حکومت کے زرمبادلہ "شکل" کی قدر میں ڈالر اور یورو کے مقابلے میں 2 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے۔
صیہونی اقتصادی امور کے ماہر رونن مناخیم نے بتایا ہے کہ شمالی محاذ پر جنگ نے شکل کی قدر کو فورکس مارکیٹ میں بری طرح گرا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید گراوٹ کو روکنے کے لئے غیرملکی کرنسی کے ذخائر کو مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان نے آج ایک باضابطہ بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے مشرقی شہر بعلبک پر صیہونیوں کے حملوں کے جواب میں غاصب فوج کے "کیلع" چھاؤنی اور یوآو اور اس کے اطراف واقع صیہونیوں کے اڈوں کو سو سے زیادہ راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلیوں کے الراہب فوجی اڈے پر بورکان میزائل سے حملہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ الجلیل اور مقبوضہ جولان میں واقع صیہونی کالونیوں کو بھی 30 سے زیادہ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ سرزمینوں میں مسلسل سائرن کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ