10 مارچ، 2024، 3:54 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85414354
T T
0 Persons

لیبلز

جنگ کے 156 دن، غزہ پر صیہونی حکومت کا شدید حملہ

تہران-ارنا- غزہ کے خلاف جارحیت کے 156 دن گزر جانے کے باوجود اس علاقے پر صیہونی حکومت کے حملے بدستور جاری ہیں۔

جنگ کے 156ویں دن صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر زمینی اور ہوائي حملہ کیا جس میں کئی عام شہری شہید ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق مغرب میں خان یونس پناہ گزيں کیمپ پر بمباری میں 15 عام شہری شہید اور کئي دیگر زخمی ہوئے ہيں۔

شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں ایک گھر پر بمباری کی گئي جس سے گھر کے مکین شہید اور زخمی ہو گئے۔

صیہونی جنگي طیاروں نے بھی النصیرات کیمپ پر بمباری کی ۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کیمپ سے پورے غزہ کا رابطہ منقطع ہو گيا ہے۔

در ایں اثنا صیہونی جنگي طیاروں نے خان یونس کے کئي علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

المطاحن، الزوایدہ اور جحر الدیک پر بھی شدید بمباری کی گئی ہے۔

در ایں اثنا غزہ کے شہداء الاقصی اسپتال نے بتایا ہے کہ گزشتہ کچھ گھنٹوں کے دوران کم سے کم 37 شہیدوں کی لاشوں اور 118 زخمیوں کو اس اسپتال لایا گيا ہے۔

خان یونس کے المواصی علاقے پر گزشتہ روز سے شدید بمباری جاری ہے اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں گا علاج ممکن نہيں ہے ۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر جاری جارحیت میں شہیدوں کی تعداد 30 ہزار 960 ہو گئی ہے جبکہ 72524  زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں اکثر خواتین اور بچے ہيں اور ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نيجے دبی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .