غزہ میں جاری جرائم کے خلاف احتجاجا ایک امریکی افسر کی خود سوزی پر ایران کی وزارت خارجہ کا ردعمل

تہران (ارنا) امریکی افسر کی خود سوزی کے ردعمل میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "بشنیل کی چیخیں فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکی حکومت کی شرکت کے خلاف امریکہ کے بیدار ضمیروں کی بلند آواز ہیں"

غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاج میں ایک امریکی افسر کی خود سوزی کے ردعمل میں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان، ناصر کنعانی نے سوشل نیٹ ورک X پر لکھا کہ امریکی فضائیہ کے ایک افسر ایرون بشنیل نے غزہ میں صیہونیوں کے مسلسل جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ ظاہر کیا کہ امریکہ کے بیدار ضمیر فلسطینیوں کی نسل کشی کی امریکی حکومت کی حمایت پر شرمندہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشنیل کی چیخیں فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکی حکومت کی شرکت کے خلاف امریکہ میں بیدار ضمیروں کی بلند آواز ہیں۔

26 فروری کو امریکی فضائیہ کے ایک سابق افسر نے غزہ کے خلاف جنگ اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور نسل کشی میں صیہونی حکومت کے ساتھ امریکی تعاون کے خلاف احتجاجاً واشنگٹن میں صیہونی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگا لی تھی۔

اس سابق امریکی افسر نے چیخ کر کہا "میں فلسطینی قوم، آزاد فلسطین کے خلاف نسل کشی میں شریک نہیں بنوں گا"

خود سوزی سے پہلے انہوں نے کہا " خود سوزی ایک ہولناک چیز ہے لیکن اتنی نہیں جتنا کہ غزہ میں ہونے والے جرائم ہیں"

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .