لبنان کے وزیر صحت فراس الابیض نے یہ بھی بتایا کہ صیہونیوں نے اب 55 بار لبنانی ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ 36 ہسپتالوں پر براہ راست حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 ہسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے 163 طبی عملے کو شہید کردیا اور 272 دیگر زخمی ہوئے۔
فراس الابیض نے کہا کہ صیہونی دشمنوں نے 51 طبی مراکز، 158 ایمبولینسوں اور 57 فائربریگیڈ کی گاڑیوں اور ٹرکوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے ہسپتالوں اور طبے عملے پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صیہونیوں کے حملے میں اب تک 11 صحافی شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ