اسلام آباد (ارنا ) شمال مغربی پاکستان میں پولیس فورسز کے ایک گاڑی پر حملے میں ایک سینئر پولیس ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی کے ترجمان نے ابتایا ہے دہشت گرد عناصر نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر "مردان" میں پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
اس دہشت گردانہ حملے میں ایک ایس پی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 ڈی ایس پی سمیت چارپولیس اہلکار دیگر زخمی ہوئے۔
مذکورہ علاقے میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
ابھی تک کسی گروپ نے پاکستانی پولیس فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے حالیہ مہینوں صوبہ خیبر میں سیکورٹی فورسز کے خلاف کئی مہلک بم دھماکوں اور خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
آپ کا تبصرہ