17 فروری، 2024، 10:18 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85389938
T T
0 Persons

لیبلز

انصاراللہ کے "ایکس" اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا، صیہونی لابی کا دباؤ صاف واضح

تہران/ ارنا- انصاراللہ کی میڈیا ٹیم نے اعلان کہا ہے کہ "ایکس" سوشل میڈیا پر یمن کی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کا پیج بند کیا جانا، اس سماجی رابطہ عامہ کی ویب سائٹ کے دوہرے معیار اور صیہونی لابی کے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔

انصاراللہ یمن کی میڈیا ٹیم نے اس اقدام کو غیرمنصفانہ اور ایکس سوشل میڈیا پر صیہونیوں کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے جمعے کے روز انصاراللہ یمن کے خلاف سخت پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ان کے بقول انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں 28000 فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد واشنگٹن بدستور تل ابیب کا سرپرست بنا پھر رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .