13 فروری، 2024، 1:55 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85385625
T T
0 Persons

لیبلز

امیر عبداللہیان کی اسماعیل ہنیہ سے ملاقات

13 فروری، 2024، 1:55 PM
News ID: 85385625
امیر عبداللہیان کی اسماعیل ہنیہ سے ملاقات

دوحہ (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے قطر میں حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہنیہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔

ارنا کے فارن پالیسی رپورٹر کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ، جو قطر میں ہیں، آج (منگل) دوپہر کو حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔

سیاسی اور اسٹریٹیجک گراونڈ پر غزہ جنگ کی تازہ ترین صورتحال، غزہ اور مغربی کنارے کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور جرائم کو روکنے کی ضرورت اور غزہ کے عوام کے لیے فوری طور پر انسانی امداد کی ترسیل دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے اہم نکات تھے.

 رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ کل (پیر) کو دوحہ پہنچے اور قطر کے حکام بشمول قطر کے امیر، وزیراعظم اور  وزیر خارجہ سے ملاقات اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل خصوصا فلسطین سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال سر فہرست تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .