پاکستان میں ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی شاندار تقریب، پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ مہمان خصوصی

اسلام آباد/ ارنا- ایران کے اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفیروں اور فوجی اتاشیوں کے علاوہ پاکستان کی اہم سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مہمان خصوصی اور صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے نمائندے کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کی اور ایران کے سفیر کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کے نگراں وزیر اطلاعات اور صوبہ سندھ کے گورنر محمد کامران ٹسوری نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ پاکستان کی متعدد سیاسی، سفارتی، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات اور میڈیا کے نمائندے بھی اس پروگرام میں شریک ہوئے۔

دیگر ممالک کے سفیروں، ناظم الامور، فوجی اور کلچرل اتاشیوں نے بھی اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت اور ایران کے سفیر کو مبارکباد پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ اس تقریب کے دوران، ایران کے اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ اور ایران اور پاکستان کے 77 سالہ تعلقات کا کیک بھی کاٹا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .