انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے علاقے میں بڑھتی ہوئي کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
خطے میں کشیدگی کے پھیلاو اور ایران کے کردار کے بارے میں پوچھے ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں اس حوالے سے ایران کا تعمیری کردار انتہائي اہم ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران سے کہا کہ وہ خطے میں کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائے۔
انتونیو گوتریس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم سب کو خطے اور بحیرہ احمر کی صورتحال کو مستحکم بنانے اور کشیدگي کو کم کرنے کی پوری کوشش کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ اور امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی مسلسل حمایت کی وجہ سے خطے میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کے خدشات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ