8 فروری، 2024، 11:28 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85380926
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت نے غزہ میں ایک فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا

تہران (ارنا ) صہیونی فوج نے غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والا فوجی گزشتہ دسمبر میں غزہ کی پٹی کی لڑائیوں میں زخمی ہوا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

صیہونی حکومت 7 اکتوبر  کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اپنے  564  فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرچکی ہے۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے جس کا اس حکومت نے اعتراف کیا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .