ارنا کے مطابق، اید نے اپنے سوشل میڈیا X پر لکھا کہ یہ وہ وقت نہیں کہ UNRWA کی مالی امداد بند کرکے فلسطینی عوام کو تنہا چھوڑ دیا جائے۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزپ بورل کے اس بیان کی حمایت کی جسمیں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کی امداد میں کٹوتی ایک خطرناک اقدام ہے جس سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔
امریکہ سمیت متعدد یورپی ممالک نے غزہ کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے میں سب سے اہم ایجنسیوں میں شامل UNRWA کی 440 ملین ڈالر کی امداد منقطع کر دی ہے۔
UNRWA نے خبردار کیا ہے کہ اگر امداد کی معطلی جاری رہی تو فروری کے آخر تک اس کی سرگرمیاں معطل ہو سکتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ