پی ٹی آئي نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ریحان زیب باجوڑ سے پارلیمانی انتخابات کے امیدوار تھے لیکن انہيں بدھ کے روز نا معلوم مسلح افراد نے گولی مار دی۔
یہ واردات بلوچستان میں پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک بم دھماکے کے ایک دن بعد ہوئی ہے کہ جس میں پی ٹی آئي کے 4 کارکن مارے گئے اور دیگر 6 زخمی ہو گئے۔
پاکستان الیکشن کمیشن نے بھی ایک بیان جاری کرکے باجوڑ میں ایک انتخاباتی امیدوار کے قتل کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان میں انتخابات کے قریب آتے ہی اس ملک کی سیاسی شخصیات کے خلاف مسلحانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں انتخابات کے موقع پر تشدد اور بد امنی کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد فوجیوں کو انتخابات کے دوران سیکوریٹی کے لئے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میں آئندہ 8 فروری کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے ۔
آپ کا تبصرہ