فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مشرق میں الجنینہ محلے میں عوض ٹاور کے قریب ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جس میں کم از کم 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اس بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری ملبے تلے دب گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس پر صیہونی فوج کے بھاری توپ خانے کے حملوں کی بھی اطلاع دی ہے۔
دوسری جانب سماء فلسطین کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شمال میں جنین کے نواح میں ابو ضعیف گاؤں کے رہائشی فلسطینی نوجوان قاسم یاسین کو صیہونی قابض فوج نے گولی مار کر شہید کردیا۔
غزہ کی وزارت صحت نے کل (جمعہ) اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا کہ صیہونی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں 19 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 183 فلسطینی شہید اور 377 افراد زخمی ہوئے۔
7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں صیہونی فوجی جارحیت کے آغاز سے اب تک 26 ہزار 83 فلسطینی شہید اور 64 ہزار 487 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ