فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ شہر کے مغربی علاقوں خاص طور سے جبالیہ کیمپ پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے شدید حملے کیے ہیں۔
صہیونیوں فوجیوں نے غزہ کے جنوب میں واقع "خان یونس" کے رہائشی علاقوں اور طبی مراکز کو اپنے بمبار طیاروں اور توپ خانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان پر حملے میں 11 فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔
ادھر عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ایک ایسے وقت جب غزہ میں بھوک کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور متعدی امراض پھیل رہے ہیں، فوری طور پر امداد بھیجنے کی اشد ضرورت ہے۔
یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس سینٹر نے بھی غزہ میں پینے کے پانی کی خراب صورتحال کے بارے میں گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
انسانی حقوق کے اس مرکز نے اعلان کیا: غزہ شہر میں پانی کے کنوؤں پر منصوبہ بند اور دانستہ بمباری کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس شہر کے باشندوں کو پیاس کا خطرہ لاحق ہے۔
غزہ پر مسلسل بمباری اور 11 فلسطینیوں کی شہادت/ غزہ کے مکینوں کی بھوک اور پیاس کے بارے میں انتباہ
16 جنوری، 2024، 12:31 PM
News ID:
85355986
غزہ (ارنا ) غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے فضائی حملے اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 11 فلسطینیوں کی شہادت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
آپ کا تبصرہ