دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں

تہران (ارنا) صدر ایران کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے دہشت گردوں کو امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار قرار دیا ہے۔

ارنا کے مطابق، محمد جمشیدی نے اپنی X پوسٹ میں لکھا ہے کہ  "واشنگٹن کا کہنا ہے کہ کرمان کے دہشت گردانہ حملے میں  امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ نہیں ہے اور یہ بیان ایسے ہی ہے جیسے چور کی داڑھی میں تنکا"۔

انکا کہنا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اس جرم کے ذمہ دار ہیں اور دہشت گرد ان کے آلہ کار ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .