ایرانی صوبے کرمان
-
معیشتایران کے پہلے غیر ساحلی شہر کی خلیج فارس کے پانیوں تک رسائی
کرمان (ارنا) ایران کے شہر رفسنجان کو خلیج فارس کے پانی کی ترسیل کی لائن کا منصوبہ آج صبح قائم مقام صدر کی ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شروع کیا گیا۔
-
سیاحتڈیزرٹ گولڈ کیمل فیسٹیول
ڈیزرٹ گولڈ کیمل فیسٹیول جمعرات کی شام (9 فروری 2024) صوبہ کرمان کے قصبہ قلعہ گنج کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ کرمان کے اس جنوبی علاقے میں 20 ہزار سے زائد اونٹ ہیں اور یہ علاقہ اونٹوں کی افزائش کے لحاظ سے ملک میں پانچویں نمبر پر ہے۔
-
سیاستکرمان دہشت گردانہ حملے کے بارے امریکی اخبار کا دعوی بے بنیاد، ایرانی باخبر ذریعے کا اعلان
تہران/ارنا- ایک باخبر ایرانی ذریعے نے امریکی اخبار کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ امریکہ نے کرمان دہشت گردانہ حملے سے قبل، ایران کو اس بارے میں اطلاع دی تھی۔
-
پاکستانایران کے بزدل دشمن، اپنی سازشوں میں ناکام ہوں گے، پاکستان میں پنجاب کی صوبائي حکومت
اسلام آباد-ارنا- پاکستان کے پنجاب کی صوبائي حکومت کے وزیر ثقافت و اطلاعات نے کرمان کے گلزار شہداء میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے بزدل دشمن، اپنی مذموم سازشوں میں ناکام رہیں گے۔
-
پاکستانپاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے کرمان کے شہداء کی یادگاری کتاب پر دستخط کیے
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے خارجہ سیکریٹری نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں کرمان کے گلزار شہدا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے شہداء کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب پر دستخط کیے اور اس واقعے کی مذمت کرتے ایران اور عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی۔
-
سیاستناصر کنعانی: کرمان میں ہونے والی دہشت گردی نے ثابت کیا کہ دہشت گردی حکومتوں اور قوموں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر کرمان کے دہشت گردانہ اور بزدلانہ جرم کی مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کے شہداء کی عظیم ارواح کو سلام پیش کرتے ہیں اور اللہ کے حضور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔
-
دفاعکرمان دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں 23 لوگ گرفتار، برسی سے پہلے بھی 16 بم برآمد، کرمان کے اٹارنی جنرل کا بیان
کرمان-ارنا- کرمان کے اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ گزشتہ مہینوں میں 23 لوگ گرفتار کئے گئے ہیں جن کا تعلق کرمان میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائي سے ہے اور ان سب سے باز پرس جاری ہے۔
-
معاشرہکرمان دھماکے میں شہید ہونے والوں کے کلاس فیلوز کا شہداء سے اظہار عقیدت
کرمان کے طلباء ہفتہ کی صبح اپنی کلاس میں داخل ہوئے تو انکا سامنا 22شہید ہم جماعتوں کی تصویروں سے ہوا۔ گزشتہ ہفتے بدھ کی شام کرمان کے گلزار شہدا فبرستان کے راستے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں 22 طلباء جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی میں شرکت کے لیے آئے تھے، دہشت گرد دھماکوں میں مارے گئے۔
-
دنیااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے شہر کرمان میں بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
نیویارک ( ارنا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ایران کے شہر کرمان میں "بزدلانہ دہشت گردانہ حملے" کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
-
دفاعایران میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
تہران-ارنا- دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بیان جاری کرکے کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری باضابطہ طور پر قبول کی ہے۔
-
ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو
پاکستانپاکستان نے کرمان ميں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی/ دہشت گردی کے خلاف جنگ، تہران و اسلام آباد کی ترجیحات میں شامل
تہران-ارنا- پاکستان کے وزیر خارجہ نے کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور قوم کی ہر طرح سے مدد پر اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔
-
ہندوستانہندوستان نے کرمان دہشت گردانہ حملے کے بعد ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کیا
تہران-ارنا- ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے کرمان میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک پیغام جاری کرکے ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
-
سیاستمختلف ملکوں کے اسپیکروں نے کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی
تہران-ارنا- قطر، متحدہ عرب امارات، عمان، شام، ترکیہ اور ٹیونیشیا کے اسپیکروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلام کے سربراہ سے الگ الگ رابطہ کرکے گزشتہ روز کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
-
معاشرہتہران میں عوامی اجتماع، کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت
جمعرات کی صبح (4 جنوری 2024) تہران میں فلسطین اسکوائر پر کرمان میں گلزار شہداء قبرستان میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت کے لیے عوام کی ایک بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی میں شریک 84 زائرین شہید اور 284 زخمی ہوگئے۔
-
دفاعکرمان میں ہونے والی دہشت گردی کا مقصد ملک میں عدم تحفظ کو ہوا دینا ہے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران
تہران (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کے راستے میں عقیدتمندوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ملک میں عدم تحفظ کو ہوا دینے اور ایران کی عظیم قوم بالخصوص نوجوان نسل کی شہید قاسم سلیمانی سے محبت و عقیدت پر انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔
-
دنیاشنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے پرچم سرنگوں
شہدائے کرمان کی یاد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے پرچم سرنگوں کر دیے گئے
-
پاکستانشہدائے کرمان کی یاد میں پاکستان میں ایرانی سفارت خانے پر نصب قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے دارالحکومت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے کرمان میں دہشت گردانہ حملے کے شہداء کے اعزاز میں قومی پرچم سرنگوں کر دیا۔
-
پاکستانصدر پاکستان کی سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی قوم سے تعزیت
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے صدر نے ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس واقع میں بڑی تعداد میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر صدر ایران سید ابراہیم رئیسی، ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
صدر ایران کی امیر قطر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو،
سیاستصہیونی خطے میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں
تہران (ارنا) ایران کے صدر نے کہا ہے کہ صیہونی اپنے خلاف عالمی مخالفت اور اپنی توقع کے مطابق نتائج حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے خطے میں بدامنی پھیلانے کے درپے ہیں مگر ایران کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیاں ان کی قوت ارادی کو نہیں توڑ سکتیں۔
-
عالم اسلامحماس کی جانب سے کرمان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت
تہران (ارنا) اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم کرمان شہر میں ہونے والےدہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہیں جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
-
سیاستدہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں
تہران (ارنا) صدر ایران کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے دہشت گردوں کو امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار قرار دیا ہے۔
-
معاشرہایران کے وزیر صحت نے کرمان میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کردیے
کرمان (ارنا) ایران کے وزیر صحت نے کرمان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے 211 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے۔
-
دنیاکرمان میں دہشتگردی کی عالمی سطح پر مذمت، ایران کے عوام اور حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
تہران (ارنا) سانحہ کرمان کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور عراق، قطر، سعودی عرب، عمان، کیوبا اور وینیز ویلا سمیت بہت سے ملکوں نے ایران کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
-
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف اور ایران کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
سیاستجوزپ بورل کی جانب سے کرمان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت
تہران (ارنا) یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف جوزپ بورل نے ایران کے صوبہ کرمان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
-
دنیاامریکہ: ایران میں ہونے والے دھماکوں میں ہم ملوث نہیں
تہران (ارنا) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے دھماکوں میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔
-
دفاعکرمان حادثے کا سخت اور ٹھوس جواب دیاجائے گا، وزير داخلہ
تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کرمان میں دہشت گردانہ حملے کا بہت جلد ٹھوس اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔