27 دسمبر، 2023، 11:32 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85335944
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی قیدیوں کی رہائي کے لئے صیہونی آبادکاروں کے مظاہرے جاری

تہران-ارنا- مقبوضہ فلسطین کے سیکڑوں غیر قانونی آبادکارں نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرے کرکے نیتن یاہو کی کابینہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی قدیوں کی رہائي کے لئے سنجیدہ قدم اٹھائے۔

صیہونی حکومت کے چینل-12  نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے اطراف بنی کالونیوں میں رہنے والے سیکڑوں آباد کاروں نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کی سمت مارچ کیا اور غزہ میں قید صیہونیوں کی رہائي کے لئے سنجیدہ اقدام کا پر زور مطالبہ کیا۔

ٹی وی چینل نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق جمعرات کو شام 5 بجے صیہونی پارلیمنٹ کے سامنے بھی مظاہرہ ہوگا جس میں غزہ کے حالیہ دنوں میں رہا ہونے والا صیہونی قیدی "آگام گولڈ اشٹائن " تقریر کرے گا۔

صیہونی آبادکار مسلسل مظاہرے کرکے صیہونی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کر رہے ہيں لیکن نیتن یاہو کی کابینہ غزہ میں جنگ بندی کے مظاہرین اور عالمی برادری کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے جنگ کے شعلے بھڑکا رہی ہے اور مسلسل کہہ رہی ہے کہ جنگ طولانی ہوگی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .