سید رضی موسوی کی شہادت کے ذمہ داروں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: وزیر اطلاعات

تہران (ارنا) صیہونی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں ایران کے سینیئر فوجی مشیر سید رضی موسوی کی شہادت پر ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے خبردار کیا کہ یہ جرم صیہونی حکومت کے لیے سنگین نتایج کا حامل ہوگا۔

ارنا کے مطابق، ایران کے وزیر اطلاعات سید اسماعیل خطیب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید قاسم سلیمانی کے دیرینہ ساتھی جنرل سید رضی موسوی کی شہادت کے بعد ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ گھناؤنا عمل غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ نوعیت کی ایک اور مثال ہے اور مقبوضہ بیت المقدس پر حکمران سفاک حکومت کو کنٹرول کرنے کی ضرورت کا ایک اور دستاویزی ثبوت ہے۔

وزیر انٹیلی جنس نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ وحشیانہ جرم اسلامی مزاحمتی محاذ سے نمٹنے میں صیہونی حکومت کی نااہلی اور الاقصی طوفان کے نتائج اور غزہ کے مظلوم اور طاقتور عوام کی مضبوط مزاحمت کو ظاہر کرتا ہے مگر صیہونی حکومت کے اس جرم کا سنگین نتیجہ نکلے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی وزارت اطلاعات میں امام زمانہؑ کے گمنام سپاہیوں اور ملک کی انٹیلی جنس اس شاندار شہادت کی سپریم کمانڈر انچیف حضرت ولی عصر(ع)، رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای،  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایرانی قوم اور بالخصوص شہید کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بارگاہ ایزد میں شہید کے بلندی درجات اور کفر و ظلم کے خلاف مجاہدین اور غزہ کے بے دفاع عوام کی فتح کے لیے دعا گو ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .