اسرائیلی حکومت، کچھ کامیابی حاصل کرنے کے لئے داعش سے زیادہ بھیانک جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، وزیر خارجہ

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے زور دیا ہے: صیہونی حکام داعش سے زیادہ بھیانک جرائم کا بدستور ارتکاب کر رہے ہيں تاکہ شاید انہیں کچھ کامیابی کے نام پر مل جائے اور اپنی تاریخی و شرمناک شکست کی تلافی کر سکیں۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا: 70 دنوں کے بعد بھی حماس ختم نہيں ہوئي، مزاحمتی محاذ غیر مسلح نہيں ہوا، صیہونی قیدی جنگ کے ذریعے رہا نہيں ہوئے اور فلسطینیوں کی جبری جلا وطنی کے منصوبے میں کامیابی نہيں ملی۔

وزير خارجہ نے کہا: بچوں اور عورتوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے باوجود، اس  غیر منصفانہ جنگ میں فلسطین حقیقی فاتح ہے ۔ صیہونی حکام داعش سے زیادہ بھیانک جرائم کا بدستور ارتکاب کر رہے ہيں تاکہ شاید انہیں کوئي کامیابی مل جائے اور وہ اپنی تاریخی و شرمناک شکست کی تلافی کر سکیں۔

اسرائیلی حکومت، کچھ کامیابی حاصل کرنے کے لئے داعش سے زیادہ بھیانک جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، وزیر خارجہ

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .