16 دسمبر، 2023، 9:09 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85324282
T T
0 Persons

لیبلز

امیر کویت کی وفات پر ایران کے صدر کا تعزیتی پیغام

تہران (ارنا) ایران کے صدر نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور کویت کے عوام کو تعزیت پیش کی۔ مرحوم کے لیے خدا سے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے صدر ایران  نے کویت کی حکومت اور عوام کے لیے کامیابی، وقار اور سلامتی کی دعا کی۔

 ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے بھی امیر کویت کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نئے امیر کو تعزیت پیش کی۔ 

ارنا کے مطابق، کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو 29 نومبر کو اچانک بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور 86 سال کی عمر میں آج بروز ہفتہ داعی اجل کو لبیک کہا۔

شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح 25 جون 1937 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے کویت کے وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت محنت و سماجی امور، کویتی صوبوں کی گورنر شپ، کویتی نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ، نائب وزیراعظم اور ولی عہد کے عہدے کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

کویت کے آئین کے مطابق اس ملک کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اس ملک کے نئے امیر منتخب ہو گئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .