یہ بات ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور نے ارنا کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ 10 سالہ خلائی منصوبے کے تحت سیٹلائٹوں کی تیاری، بنیادی ڈھانچے اور زمینی اسٹیشنوں کی تمعیر سے لیکر، خلا کے مختلف مداروں میں سیٹلائٹ لانچنگ تک تمام میدان میں دوسالہ اور تین سالہ اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
ایران کے وزیر مواصلات نے رواں ایرانی سال کے آخر(مارچ 2024) تک کئی ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام خلائی سرگرمیاں سپریم اسپیس کونسل کی نگرانی میں دس سالہ خلائی منصوبے کے تحت انجام پا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اب تک متعدد تحقیقاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کرچکا ہے۔
آپ کا تبصرہ